پاکستان

جھنگ، کالعدم سپاہ صحابہ کی طرف سے گستاخانہ وال چاکنگ، علاقہ میں شدید کشیدگی

bannedکالعدم سپاہ صحابہ ایک بار پھر ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع جھنگ میں بھی شہر کی پرامن فضا کو خراب کیلئے میدان میں اتر چکی ہے۔ گذشتہ شب کالعدم تنظیم کی طرف سے سیٹلائٹ ٹاون، عمران اکیڈمی اسٹریٹ، مختلف کالجز اور شہر کے دیگر حصوں میں امام مہدی (عج) کی شان میں گستاخانہ وال چاکنگ کرائی گئی ہے۔ جس سے شہر کا امن خراب ہونے کا امکان ہے اور اس وقت علاقے میں شدید کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ الیکشن سے ایک دو ماہ قبل ہر دفعہ کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ کی طرف سے متنازعہ وال چاکنگ کرائی جاتی ہے۔ جس کا مقصد شہر کی پرامن فضا کو خراب کرنا اور لوگوں سے فرقہ واریت کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرنا ہے۔ مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیوں کہ کالعدم جماعت کے پاس کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے ، اس لئے اس کا ٹارگٹ فرقہ وارنہ ووٹ ہی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع جھنگ کے سیکرٹری جنرل علامہ اظہر حسین کاظمی جھنگ شہر پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے گستاخانہ وال چاکنگ کا معائنہ کیا ہے۔ ضلع کی شیعہ شخصیات نے ضلعی انتظامیہ کو کالعدم تنظیم کی سرگرمیوں سے متعلق پہلے ہی آگا ہ کردیا تھا۔ تاہم انتظامیہ مسلسل لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز وزیرداخلہ رحمان ملک نے یہ انکشاف کیا تھا کہ فروری میں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کراچی کا امن غارت کریں گے اور اس حوالے سے انہیں ٹاسک دیدیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button