پاکستان

شیعہ مسلمانوں کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا، رحمن ملک

rehmanmalikپاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ پاکستان میں شیعوں خاص طور کوئٹہ میں ان کی جان و مال کا تحفظ کیا جائے گا۔
شیعت نیوز کی  رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ رحمن ملک نے جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ محمد عباس کمیلی سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان خاص طور پر صوبہ بلوچستان میں شیعوں کی جان و مال کے تحفظ اور فرقہ وارانہ تشدد کو روکنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔
علامہ عباس کمیلی نے بھی اس ملاقات میں پاکستان میں شیعوں کے قتل عام اور دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کارروائی نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں گزشتہ ایک عرصے سے شیعوں کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے لیکن حکومت اسے کنٹرول کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات نہیں کر رہی ہے جس سے دہشت گردوں کے حوصلے مزید بلند ہو رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button