پاکستان

کوئٹہ میں ایم ڈبلیو ایم کی طرف سے بلائی گئی اے پی سی جاری، 23جماعتیں شریک

logo mwmمجلس وحدت مسلمین کے سیاسی ونگ کی طرف سے بلوچستان میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر بلائی جانیوالی ’’امن کانفرنس‘‘ جاری ہے۔ کانفرنس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی کر رہے ہیں۔ کانفرنس میں مسلم لیگ ق کے سینیئر نائب صدر، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، ن لیگ، ایم کیو ایم، پی پی پی اور تحریک انصاف سمیت ملک کی 23 سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔ کانفرنس میں بلوچستان میں امن وامان کی ابتر صورتحال اور گورنر راج کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button