پاکستان

قائد اعظم کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگزیر ہے، مولانا صادق رضا تقوی

sadiqtaqviمجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے یوم ولادت قائد اعظم محمد علی جناح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم کی فکر روح اسلام زندہ رکھنا موجودہ دور میں ناگزیر ہے۔ کیونکہ انکی فکر روح اسلام کے مطابق تھی اور وہ صرف ایک مخصوص دور تک نہیں بلکہ ہر دور کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی جب ہم قائد اعظم کے افکار پر نظر ڈالتے ہیں تو ہمیں غفلت کی نیند اور غلامی سے نجات کا درس ملتا ہے لیکن آج حالات بالکل اس کے بر عکس ہیں۔ کیونکہ آج کا حکمران غلامی کی زنجیروں میں جکڑا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح اقبال کا خواب شرمندہ تعبیر کیا گیا تھا اگر آج دو قومی نظریے پر عمل کیا جائے تو مملکت خداداد کو موجودہ بحرانوں سے نکالا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم ولادت کی مناسبت سے ڈسٹرکٹ اور یونٹس میں ”قائد اعظم کا پاکستان” کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا۔
مولانا صادق رضا تقوی کا کہنا تھا قائداعظم ایک نڈر، بے باک اور اصول پسند سیاستدان تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی مسلمان قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی تھی۔ قائداعظم ایک عہدساز شخصیت کے حامل تھے، جن کا نام رہتی دنیا تک باقی رہے گا۔ ان کا شمار دنیا کے عظیم سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ اگر آج کا سیاستدان واقعاً پاکستان کو ترقی کی منازل کی طرف لے کر جانا چاہتا ہے تو اْسے قائداعظم کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان حاصل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ مسلمان اپنے مذہب و عقیدہ کے مطابق آزادی سے زندگی گزار سکیں، جہاں پر عدل، انصاف، اخوت اور مساوات کا بول بالا ہو مگر آج کا پاکستان اس سے یکسر مختلف ہے۔ یہاں پر کرپشن، عدم تحفظ، بددیانتی اور استحصال کا راج ہے

متعلقہ مضامین

Back to top button