پاکستان

کوئٹہ :شیعہ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن ناصبیوں ، تکفیریوں کے ہاتھوں شہید

mirza khadimشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں خادم حسین نوری اپنے محافظ سمیت امریکہ وسعودیہ نواز درندہ صفت وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق شہید خادم حسین نوری کوئٹہ کے ایک سرکاری ادارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشن کے عہدے پر زمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ شہید خادم حسین نوری کو لیاقت پارک کے علاقے میں کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے اس وقت اپنی بربریت کا نشانہ بنایا جب وہ الصبح اپنے محافظ کے ہمراہ دفتر کی جانب رواں دواں تھے۔ دہشتگردوں کا حملہ اتنا شدیدتھا کہ شہید خادم حسین نوری کے محافظ کودفاع میں گولی چلانے کا موقع بھی ملااور خادم حسین نوری اپنے محافظ کے ہمراہ موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔ دونوں شہداء کی میتیں قانونی کاروائی کے لئے سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے یہ امریکی و سعودی ملازم (لشکر جھنگوی )ایک منظم حکمت عملی کے تحت بلوچستان حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر فائز شیعہ افسران کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ شیعیانِ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور اداروں میں کوئی نمائندگی نہ رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button