پاکستان

شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کی علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کفن پوش دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان

molana nazir mirza yousufشیعہ ایکشن کمیٹی کے صدر علامہ مرزا یوسف حسین نے ایک وفد کے ہمراہ شیعہ علماء کونسل کراچی کے آفیس کا دورہ کیا اورشیعہ علماء کونسل سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں علامہ مرزا یوسف نے ملک بھر خصوصا کراچی میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ کی سخت الفاذ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب شرپسند دہشتگردوں نے نوبت کو ہمارے نوامیس تک پہنچا دی ہے تو اب گہروں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ، اسی لئے شیعہ ایکشن کمیٹی 14 دسمبر کو ہونے والا عظیم کفن پوش دہرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے لازم سمجھتے ہیں کہ اس دھرنے میں تمام مومنین بھرپور شرکت کرکے شیعہ قوم کی طاقت کا مظاہرہ کرکے اپنے حقوق کا تحفظ کریں۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شیعہ ایکش کمیٹی کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اب مسئلہ کسی تنظیم یا جماعت کا نہیں ، اب ہمارے نوامیس اور بچیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ جس پر کسی صورت میں کوئی مومن خاموش نہیں رہ سکتا۔اسی لئے ہم نے تمام شیعہ تنظیموں ، انجمنوں ، ماتمی نوحہ خوانوں اور تمام مومنین کو اس دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

واضح رہے کے شیعہ علما کونسل کی صوبہ سندھ کی صدر مولانا ناظر عباس تقوی نے شہید عسکری رضا کے برسی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کی شیعہ علما کونسل 14 دسمبر کو کراچی کی مصروف ترین شاہراہ پر دھرنا دے گئ

متعلقہ مضامین

Back to top button