پاکستان

عزاداران امام مظلوم کی شجات، جرات اور استقامت نے ثابت کردیا کہ وقت کا یزید ایک بار پھر رسوا ہو گیا۔علامہ راجہ ناسر عباس جعفری

raja nasir matmi jalusشیعت نیوز کے نمائندئے کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی لاہور میں ماتمی جلوس میں شرکت،نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عزاداران امام مظلوم کی شجات، بہادری، جرات اور استقامت نے ثابت کردیا کہ وقت کا یزید ایک بار پھر رسوا ہو گیایوم عاشور پر لاکھوں فرزندان اسلام کا سڑکوں پر آ کر نواسہ رسول(ع) کا غم منانا اور جلوسوں میں شریک ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں غم حسین(ع) کی شدت کو بڑھا سکتی ہیں لیکن ذرہ بھی کم نہیں کر سکتیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی جلوس میں شرکت کے وقت زعما اور عزاداروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداروں پر حملے بزدلانہ کارروائی ہیں اور ریاستی اداروں کو چاہیے کہ ان دہشت گردوں کا بروقت محاسبہ کریں ورنہ عوام ان کو انتقام کا نشانہ بنانے پر مجبور ہونگے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری لاہور میں مرکزی جلوس میں عام عزاداروں کی طرح شریک ہوئے اور عزاداران امام عالی مقام کے ساتھ ماتمی حلقے میں ماتم داری کرتے رہے اور چوک رنگ محل میں نماز ظہرین علامہ حیدر الموسوی کی اقتدا میں باجماعت ادا کی۔ مرکزی سربراہ مجلس وحدت مسلمین کو عزاداران نے اپنے ساتھ عزاداری میں شریک دیکھا تو ان کے جذبات اور بلند ہوئے، فضا لبیک یاحسین کے نعروں سے گونجتی رہی۔ نماز ظہرین کے منتظمین اور علامہ حیدر علی موسوی نے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل سے خطاب کے لئے اصرار بھی کیا مگر علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ وہ صرف عزاداری کے لئے آئے ہیں اور صرف آج جناب سیدہ کو ان کے لال کا پرسہ دیں گئے اور خطاب نہیں کریں گے۔ نمازظہرین علامہ حیدر علی موسوی کی امامت میں ادا کی اور بعدازاں آئی ایس او کے ماتمی دستہ امامیہ کے حلقہ میں کھڑے ہو کر ماتمداری بھی کی

متعلقہ مضامین

Back to top button