پاکستان

ڈی آئی خان : نو محرم الحرام اورروز عاشورہ کو ہونے والے بم حملوں کے بعد فضا ء سوگوار ، کاروبارِ زندگی معطل

shutter downشیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں نو محرم الحرام اور روز عاشورہ کو عزاداران سید الشہداء (ع)پر ہونے والے بم دھماکوں کے بعد آج ڈی آئی خان میں مکمل سوگ کی کیفیت ہے ۔ تمام تعلیمی ادارے ، دفاتر ، بازار اور تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں ۔ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تھویا فاضل اور کمشنری بازار میں نو محرم الحرام اورروز عاشورہ کوجلوس عزاء میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں 14عزادارانِ سید الشہداء (ع)شہید اور 100سے زائد شدید زخمی ہو ئے تھے ۔ تفصیلات کے مطابق آج سرکاری اسکولوں میں حاضری انتہائی کم جب کہ نجی تعلیمی ادارے بند ہیں ۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے انتہائی کم ہے۔شہر بھر کی فضاء سوگواردکھائی دے رہی ہے۔ علاقہ مکینوں اور عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ روز عاشورکمشنری بازار میں ہونے والا بم دھماکا دکان کے اندر نہیں بلکہ دکان کے باہر ہوا تھا۔ دونوں بم دھماکوں کا مقدمہ ایس ایچ اوتھانہ سٹی اور تھانہ کینٹ کی مدعیت میں نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بعض نجی ٹی وی چینلز کے مطابق دونوں بم دھماکوں کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان نے قبول کر لی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button