پاکستان

کراچی: یوم عاشورا پر دہشت گردی کی بڑی کاروائی ناکام، ایک ناصبی دہشت گرد ہلاک،دیگر گرفتار

karachi policeکراچی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شہر میں یوم عاشورائے امام حسین علیہ السلام پر دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ڈان نیوز کی ایک رپورٹ میں160پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہر کراچی میں عاشورائے حسینی پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں160پر دہشت گردانہ حملوں160کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔پولیس کاکہنا ہے کہ منگھو پیر کے علاقے سے بھاری مقدار میں بارود اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ منگھو پیر کے علاقے میں پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر خصوصی آپریشن کیا اور چھاپے کے دوران ایک کار سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
آئی جی سندھ160پولیس فیاج لغاری کا کہنا ہے کہ پولیس کاروائی میں ایک ناصبی یزیدی دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ ایک خود کش حملے میں استعمال ہونے والی جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی۔لغاری کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں نے جلوس عزاء کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی تھی اور وہ جلو س میں گھس کر عزاداران امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔
آئی جی سندھ فیاض لگاری نے کہا کہ گرفتار کئے جانےو الے ناصبی دہشت گردوں سے تفتیش کی جا رہی ہے اور معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ان ناصبی دہشت گردوں160کا کس گروہ سے تعلق ہے جبکہ پولیس تفتیش کر رہی ہے کہ عباس ٹائون دھماکے میں بھی یہی گروہ ملوش ہونے کے امکانات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button