پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان: یوم عاشورا پر ناصبی دہشت گردوں کا حملہ،پانچ عزادران امام حسین علیہ السلام شہید

di-khan-blast-shop-muharram-reutersڈیرہ اسماعیل خان میں شہدائے کربلا کی یاد میں یوم عاشورا پر نکالے گئے جلوس عزاء پر ناصبی تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کر کے پانچ عزادارن امام حسین علیہ السلام کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چوگلہ میں اتوار کے روز یوم عاشورا پر عزاداری امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے اور ستر سے زائد زخمی ہوئے۔
واضح رہے کہ نو محرم الحرام کو اسی مقام پر ایک جلوس عزاء پر تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی دہشت گردانہ کاروائی کے نتیجے میں ۸ عزاداران امام حسین علیہ السلام شہید ہوئے تھے جبکہ طالبان تکفیری دہشت گردوں نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی تھی۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا ہے اور چوگلہ کے کمشنری بازار میں ایک دکان میں نصب کیا گیا تھا ۔
دوسری جانب کالعدم تکفیری گروہ طالبان دہشت گردوں کے ایک ترجمان احسان اللہ نے مقامی زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے یوم عاشورا پر بم حملہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم حملہ خود کش تھا ۔
ناصبی طالبان دہشت گرد احسان اللہ نے کہا کہ رحمان ملک کی سیکورٹی کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہم اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں کر انجام دیتے رہیں گے۔
خیبر پختونخواہ صوبے کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے زرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ عاشورائے حسینی (ع) کے جلوس عزاء کے قریب ایک بم دھماکہ ہونے سے پانچ عزادارن امام حسین علیہ السلام شہید ہو گئے ہیں اور ۷۰ سے زائد زخمی ہیں۔انہوں نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ریموٹ کنٹرول بم بازار میں ایک سائیکل کی دکان میں نصب کیا گیا تھا۔ان کاکہنا تھا کہ ناصبی دہشت گردوں سے سختی سے نمٹا جائے گا اور بم دھماکے میں ملوث طالبان دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
دھماکے کے مقام پر امدادٰ ٹیموں نے پہنچ کر زخمیوں اور شہداء کو مقامی اسپتال پہنچایا جبکہ سیکورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔دھماکے کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو جائے وقوعہ کے معائنے سے روک دیا گیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم دھماکے کے مقام سے ایک گیس سلنڈر بھی دریافت کیا جسے بعد میں جائے وقوعہ سے لے جایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button