پاکستان

مجلس وحدت سمیت دیگر جماعتوں کا نماز عید کے بعدٹارگٹ کلنگ کیخلاف احتجاج

mwmflagلاہور میں مختلف شیعہ تنظیموں کی طرف سے نماز عید کے بعد ملک میں جاری ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ نماز عید کے بعد مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علماء کونسل کی طرف سے ناصر باغ کے باہر لوئر مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت حافظ کاظم رضا نقوی اور حیدر علی مرزا نے کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائدین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ جاری ہے مگر حکومتی اداروں اور نہ ہی عدلیہ نے توجہ دی ہے۔ انہوں نے ٹارگٹ کلنگ نہ رکنے کی صورت میں ملک گیر احتجاج کی دھمکی دی۔ بیرون بھاٹی چوک کربلا گامے شاہ کے باہر نماز عید کے بعد تنظیم شیعہ شہریان کے زیراہتمام احتجاجی مظاہر کیا گیا۔ مظاہرین نے سینئیر وکیل شاکر علی رضوی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ پر کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی سرپرستی کا الزام بھی عائد کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button