پاکستان

تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوہاٹ میں اجتماع منعقد کیا جائیگا

jawadnaqwi1تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام 29 اکتوبر کو کوہاٹ کے علاقہ چکر کوٹ میں اجتماع کا انعقاد کیا جائے گا، جس سے معروف عالم دین اور جامعہ العروۃ الوثقٰی لاہور کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی خصوصی خطاب کریں گے، اجتماع میں امریکہ میں بننے والی گستاخانہ فلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک بیداری امت مصطفٰی (ص) کے زیراہتمام ناصر باغ لاہور میں 7 اکتوبر کو اجتماع منعقد کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button