پاکستان

غلام رضا نقوی کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی، لوگوں کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے کے باہر جمع ہوگئی

ghulam raza naqviاسیر امامیہ سید غلام رضا نقوی کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر مومنین کی بڑی تعداد عدالت کے احاطے کے باہر جمع ہے۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب اور ضلع لاہور کی لیڈر شپ بھی عدالت کے باہر موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک سو سے زائد معصوم بچے بھی عدالت کے باہر موجود ہیں جو کچھ ہی دیر بعد احتجاجی دھرنا دیں گے اور عدالت کو باور کرائیں گے وہ اسیر امامیہ کے ساتھ ہیں اور وہ ان کے ساتھ روا رکھے جانیوالے ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔

اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مظاہری شگری نے بتایا کہ اس وقت ایم ڈبلیو ایم پنجاب اور لاہور کی قیادت عدالت کے باہر موجود ہے اور غلام رضا نقوی کی پیشی کے موقع پر ان سے اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت علامہ احمد اقبال رضوی، علامہ وقار الحسنین سمیت کئی عمامہ پوش علماء عدالت کے باہر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور اور گرد و نواح سے سیکڑوں لوگ کورٹ کے باہر جمع چکے ہیں۔ اس سے قبل جب علماء اور شرکاء کی کافی تعداد کورٹ روم میں داخل ہوئی تو عدالت میں تل دھرنے کی جگہ نہیں تھی اس پر معزز جج نے کہا کہ علماء اور دیگر افراد جب تک پیشی کیلئے کال نہیں دی جاتی عدالت سے باہر تشریف لے جائیں۔ واقفان حال کا کہنا ہے کہ اس وقت عدالت پر کافی دباؤ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button