پاکستان

لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

labike ya rasool allahaشہید ناموس رسالت (ص)شہید علی رضا تقوی کا چہلم ۲۰ اکتوبر کو امرو ہہ گرواؤنڈ انچولی میں منعقد ہو گی۔لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔
شہید ناموس رسالت (ص)شہید علی رضا تقوی کا چہلم ۲۰ اکتوبر کو امرو ہہ گرواؤنڈ انچولی میں منعقد ہو گی۔لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ،انتظامات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی نے حلف برداری کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی کاکہنا تھا کہ 16ستمبر کو لبیک یا رسول اللہ ریلی میں شریک امریکن قونصلیٹ پر امریکی دہشت گردوں کی گولیوں کا نشانہ بننے والے شہید علی رضا تقوی کا چہلم امروہہ گراؤند میں مذہبی عقیدت اور جوش و ولولہ سے منایا جائے گا اور شہید علی رضا تقوی کے چہلم میں ناموس رسالت (ص) کے پروانوں کی شرکت اس بات کی تجدید ہو گی کہ پاکستان کے غیور عوام امریکی گماشتوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور تحفظ ناموس رسالت(ص) کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔
مولانا صادق رضا کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ شہید علی رضا تقوی کے چہلم کے پروگرام کو لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس کا عنوان دیا گیا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ذمہ داروں کے مطابق لبیک یارسول اللہ (ص) کانفرنس 20 اکتوبر، بروز ہفتہ، بعد نماز مغربین، امروہہ گراؤنڈ، انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ لبیک یارسول اللہ(ص) کانفرنس سے مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور شہید سید علی رضا تقوی (ص) کے فرزند کریں گے جبکہ لبیک یا رسول اللہ کانفرنس میں شرکت کے لئے علمائے اہل سنت سمیت سول سوسائٹی اور شیعہ و سنی عمائدین کو دعوت نامے دئیے جا چکے ہیں ۔
مولانا صادق رضا کاکہنا تھا کہ 20اکتوبر کو انچولی میں منعقد ہونے والی لبیک یا رسول اللہ کانفرنس امریکی و اسرائیلی سامراج کے تابوت میں کیل ٹھوکنے کی حیثیت رکھتی ہے ان کاکہنا تھا کہ حرمت رسول اکرم (ص) پر دنیا کی ہر شے کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی کو معاف نہیں کیا جا سکتا۔
اس موقع پر انہوں نے لبیک یا رسول اللہ کانفرنس کی تیاریوں کا جائز ہ لیا اور کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دیتے ہوئے انتظامی کمیٹیاں تشکیل

متعلقہ مضامین

Back to top button