پاکستان

قصبہ کالونی کراچی میں شیعہ نوجوان علی رضا کالعدم ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید

ali raza rizvi shaheedشیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق آج صبح قصبہ کالونی کراچی میں شیعہ نوجوان علی رضا کالعدم ناصبی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہیدہوگئے ۔ مذید اطلاعات کے مطابق قصبہ موڑ پر واقع مسجد و امام بارگاہ علی علیہ السلام کی دکانوں میں قائم علی آٹوز اینڈ اسپیئر پارٹس نامی شاپ پر کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے دکان کے مالک 27 سالہ شیعہ نوجوان علی رضارضوی ولدسرور حسین رضوی کو شہیدکردیاشدید زخمی حالت میں انہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے بعدازاں شہید علی رضا رضوی کی میت عباسی شہید اسپتال سے مسجد علی علیہ السلام قصبہ کالونی منتقل کردی گئی ہے واضح رہے کہشہید علی رضا رضوی 3معصوم بچوں کے باپ تھے ۔
واضح رہے کہ کل بنارس چورنگی پرکالعدم سپاہ صحابہ کے کارکن کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جب کالعدم دہشت گر د جماعت کے مسلح کارکن جلوس جنازہ کے ساتھ اسی مسجد و امام بارگاہ علی علیہ السلام کے سامنے پہنچے تو امام بارگاہ پر ا ندھا دہند فائرنگ شروع کردی اور شدید نعرے بازی کی امام بارگاہ پر متعین محافظو ں کی جوابی فائرنگ سے دشمن اپنے اجدادکی پیروی کرتے ہوئے فرار ہوگئے تھے اللہ کے کرم سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button