پاکستان

کراچی ؛امریکی سعودی نواز کالعدم تنظیم کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے جہانگیر رضا شہید

shaheedکراچی شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق صدر ایمپریس مارکیٹ کے نزدیک واقع پارکنگ پلازہ کے قریب امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے35 سال جہانگیر رضا  ولد حسن رضا شہید۔امریکی سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجنگوی کے دہشت گردوں سے نہتے شیعہ نوجوان کے سر اور سینے میں 3 گولیاں ماری جس کے نتیجے میں جہانگیررضا موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے ۔شہید کی میت کوجناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں قانونی کاروائی کے بعدانچولی امام بارگا ہ شہدائےکربلا منتقل کیا جائے گا ۔شہید جہانگیررضا نارتھ ناظم آباد کے رہائشی تھےواضح رہے کے شہید جہانگیر حسن کا  تعلق ڈی آئی خان سے ہے اور آپ بینک میں ملازمت کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button