پاکستان

طاہر اشرفی انتہائی نشے کی حالت میں دھت پائے گئے، نجی ٹی وی رپورٹ

tahir ashrafiپاکستان کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق متحدہ علماء کونسل کے چیئرمین طاہر اشرفی جن کے بارے میں چند روز پہلے یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ انکو اغوا کر لیا گیا تھا غلط ثابت ہوئی ہے۔ اصل حقائق کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنما نے جرمن سفارتخانے کی دعوت میں شراب نوشی کی جس کے باعث واپسی پر ان کی حالت غیر ہو گئی۔ جہلم کے قریب جی ٹی روڈ پر جب ان کی گاڑی کو روکا گیا تو ڈرائیور نے موقف اختیار کیا کہ پچھلی سیٹ پر دراز شخص کا ذہنی توازن خراب ہے۔ تحقیق کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پتہ چلا کہ گاڑی کی پچھلی سیٹ پر نشے کی حالت میں دھت پڑا شخص طاہر اشرفی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے طاہر اشرف کی نشہ کی حالت میں ویڈیو بھی بنائی اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ افسران بالا کو پیش کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں یہ ویڈیو منطرعام پر آ سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button