پوٹن کو نیا منصوبہ نہیں دیا، رضائی ملاقات پر ایرانی وضاحت

06 نومبر, 2026 09:28

شیعیت نیوز : ایک اعلیٰ ایرانی سیاسی و سکیورٹی ذریعے نے میجر جنرل محسن رضائی کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن سے ماسکو میں ملاقات کے دوران نیا سیاسی منصوبہ پیش کرنے کی خبروں کو مسترد کیا ہے۔ ذریعے کے مطابق ملاقات کا بنیادی موضوع ایران کے خلاف مسلط کردہ جنگ کا خاتمہ تھا۔

ایرانی ذریعے نے کہا کہ محسن رضائی نے واضح کیا کہ ایران کی سات شرائط بیک وقت پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔ ان کے مطابق ان شرائط پر مکمل عمل درآمد سے پہلے اس فیصلے کے بارے میں مذاکرات میں شرکت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سات شرائط پر عمل ہو تو سفارت کاری کا راستہ کھلا ہے، میجر جنرل محسن رضائی

محسن رضائی نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری اور نمائندے کی حیثیت سے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی امام سید مجتبیٰ خامنہ ای (حفظہ اللہ) کا پیغام روسی صدر کو پہنچایا۔ تین گھنٹے سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں پوٹن نے ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی مذمت کی اور جنگ کو غیر منصفانہ قرار دیا۔

دونوں جانب سے تزویراتی تعلقات، امریکی و صیہونی جارحیت کے بعد علاقائی حالات، توانائی اور ٹرانزٹ میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ روس سے ایران تک گیس پائپ لائنوں، شمال جنوب ٹرانسپورٹ کوریڈور اور 20 سالہ جامع تزویراتی شراکت داری کے تحت منصوبوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

10:28 صبح نومبر 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔