پاکستان

12 گھنٹوں میں تین شہادتیں، شہر میں دہشت گردوں کا راج

shaheedتازہ ترین اطلاعات کے مطابق جونا مارکیٹ کے قریب امام بارگاہ سفینہ نجف کے ماتمی شہزاد رضا ولد ظفر عباس کو خفیہ ایجنسیوں کے ایما پر کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں گزشتہ ۱۲ گھنٹوں میں تین شہادتیں ہو چکی ہیں۔ بلدیہ ٹاون میں ٹریفک پولیس کے انسپیکٹر گوہر عباس، رضویہ سوسائٹی میں سید فراز حسین اور جونا مارکیٹ کے پاس ابھی شہزاد رضا کو کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد رضا کو اس وقت شہید کیا گیا جب رضویہ سوسائٹی میں شہید فراز حسین کی نماز جنازہ سینکڑوں مومنین کی موجودگی میں ادا کی جا رہی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button