پاکستان

کراچی :امریکی دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی گوہر عباس شہید

shaheedشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ میں امریکی سعودی دہشت گردوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی پریڈی ٹریفک پولیس گوہر عباس ولد ابراہیم موقع پر ہی شہید ،گوہر عباس کی میت کو عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا۔واضح رہے کے شہید گوہر عباس کے دو بھائیوں کو امریکی سعودی دہشت گرد شہید کرچکے ہیں ۔گوہر عباس کو امریکی سعودی دہشت گردوں نے اپنی درندگی کا اس وقت نشانہ بنایا ۔جب وہ اپنے بچوں کو اسکول چھوڑ کرر واپس گھر آرہے تھے تو گھات لگائے امریکی سعودی نواز دہشت گردوں نے ان کے جسم کے مختلف حصوں پر گولیاں ماری جس سے گوہر عباس ولدابراہیم موقع پر ہی شہید ہوگے ۔مجلس وحدت مسلمین،شیعہ علماء کونسل ،آئی ایس او کے رہنماوں نے دہشت گردی کے اس واقع کی مذمتکرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں فرقہ وارانہ فسادات کرانے کی امریکی اور سعودی سازش کا ناکام بنادیں گے رہنماوں کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کو متنبہ کرتے ہیں کراچی میں قائم امریکی اور سعودی قونصلیٹ کو بند کیا جائے جو بانی پاکستان کو اولادوں کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button