پاکستان

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کا آبائی حلقہ لیاری بن گیا ہے، عوامی مؤقف

mehdi shah gilgit baltistanعوامی مؤقف کے مطابق مہدی شاہ کے چہیتوں نے کبھی مذہبی تنظیموں کے خلاف اسلحے کی نمائش تو کبھی غریبوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کرکے رمضان جیسے پاک مہینے میں جھگڑا فساد کو معمول بنا رکھا ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کا آبائی حلقہ لیاری بن گیا ہے۔ آئے روز جلاؤ گھیراؤ، احتجاج، لڑائی جھگڑے اور اسلحے کی نمائش یہاں کا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ جگہ جگہ ہوائی فائرنگ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، حکومتی رٹ مکمل ختم ہوچکی ہے، صرف چند افراد کے ہاتھوں پورا بلتستان یرغمال بن کر رہ گیا ہے۔ قانون نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے جبکہ مخصوص ٹولہ علاقے پر قابض ہوگیا ہے۔

عوامی مؤقف کے مطابق مہدی شاہ کے چہیتوں نے کبھی مذہبی تنظیموں کے خلاف اسلحے کی نمائش تو کبھی غریبوں کے خلاف ہوائی فائرنگ کرکے رمضان جیسے پاک مہینے میں جھگڑا فساد کو معمول بنا رکھا ہے۔ مذکورہ ٹولوں میں اکثریت کا تعلق سرکاری ملازمین سے ہے، ان لوگوں کی اس کھلی بدمعاشی پر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button