پاکستان

جب تک قومی اسمبلی میں علم عباس (ع) لہرا نہ دیں چین سے نہیں بیٹھیں گے

shiitenews ijaz-alamahمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ امور جوانان کے مرکزی سیکرٹری علامہ اعجاز حسین بہشتی نے کہا ہے کہ اگر چودہ صدیوں سے آج تک اذان کے آواز بلند ہورہی ہے ، مساجد اور امام بارگاہیں آباد ہیں اور عزاداری سید الشہداء (ع) کا سلسلہ جاری ہے

تو اس کی تین وجوہات ہیں، ایک یہ کہ تصور امامت زندہ ہے اور ہمارا امام حاضر ہماری سرپرستی کررہے ہیں دوسری وجہ ہمارے شہداء کا خون ہے جو ہماری سربلند ی کی بنیاد ہے ۔آقای بہاولدینی نی فرمایا کہ وہ مکتب جس کی بنیادوں میں حسین (ع) کا خون شامل ہو اسے کوئی یزید اور فرعون شکست نہیں دے سکتا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مکتب کے زندہ رہنے کی تیسری وجہ کردار زینب (س) اور کردار سجاد(ع) ہے ، یزید نے ہر ممکن کوشش کی کہ امام حسین (ع) کی صدائے ھل من ناصر دب جائے ، علی اکبر (ع) کا خون چھپ جائے لیکن زینب (س) اور سجاد(ع) نے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور پاؤں میں بیڑیا پہن کر کوفہ و شام کے درباروں اور بازاروں میں حسینیت کا دفاع کیا۔ آج اگر دنیا کے کونے کونے میں حسین (ع) کا نام سربلند ہے تو وہ زینب(س) کا صدقہ ہے، ہم خون شہداء کی قسم کھا کر کہتے ہیں کہ ہم اپنے شہداء کا خون چھپنے نہیں دیں گے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک قومی اسمبلی میں علم عباس (ع) لہرا نہ دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button