پاکستان

سرگودھا میں علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر مسجد و امام بارگاہ کی سیل توڑ دی گئی

imambargha sargodaسرگودھا میں جمعہ کے روز مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر نوجوانوں نے ایک سال سے سیل کی گئی مسجد کی سیل (بندش)توڑ دی۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا میں واقع مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کی ایک سال سے جاری بندش کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور آئی ایس او کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی سات بلاک سے نکالی گئی جبکہ خوشاب روڈ پر احتجاجی دھرنا دیا گیاجس میں مطالبہ کیا گیا کہ سرگودھا کی مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کی بندش کا خاتمہ کیا جائے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حکم دیا کہ مسجد کی سیل توڑ دی جائے جس پر احتجاجی دھرنے میں شریک نوجوانوں نے اللہ اکبر کے نعروں کے ساتھ مسجد کی بندش کا خاتمہ کرتے ہوئے سیل کو توڑ دیا۔
واضح رہے کہ سرگودھا کی مسجد و امام بارگاہ علی ولی اللہ کمپلیکس کو ایک سال قبل ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گردوں کی جانب سے پولیس انتظامیہ اور ڈی پی اور اور ڈی سی او کے ساتھ مل کر سیل کر دیا گیا تھا ۔تاہم آج علامہ راجہ ناصر عباس کے حکم پر مسجد کی سیل (بندش )کو توڑ دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button