پاکستان

ملت جعفریہ میں اختلاف پیدا کرنیوالا علامہ ساجد نقوی کا ہمدرد ہے نہ ہی ناصر عباس جعفری کا، علامہ رمضان توقیر

ramzan tuqerrشیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے واضح کیا ہے کہ ملت جعفریہ میں اختلاف پیدا کرنے والے نہ علامہ ساجد نقوی کے ہمدر ہیں نہ ہی علامہ ناصر عباس کے۔ دشمن ہمیں تقسیم کرنا چاہتا ہے، تاہم علماء کرام کو یہ سازش ناکام بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ملت تشیع میں کوئی اختلاف نہیں، مزاج، سوچ اور طریقہ کار مختلف ہوسکتا ہے لیکن ہم سب کا مقصد ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے شیعہ علماء کونسل کے تمام رہنمائوں اور عہدیداروں کو ہدایات ہیں کہ اتحاد و وحدت کا عملی مظاہرہ ہونا چاہیے۔ میں امید رکھتا ہوں کہ دیگر شیعہ تنظیموں کے اکابرین کی بھی یہی سوچ ہوگی، تاہم اگر پھر بھی کوئی نادان اختلاف کی بات کرے تو نہ قائد علامہ ساجد نقوی کا ہمدر ہے اور نہ ہی ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ ناصر عباس کا، ان کا کہنا تھا کہ اگر خدانخواستہ نادان دوستوں کی وجہ سے ہم اختلافات کا شکار ہوگئے تو یہ خطرناک ہوگا۔

علامہ رمضان توقیر نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو کھلے دل سے قبول کرنا چاہیئے اور احترام کرتے ہوئے ایک مقصد کے حصول کیلئے اتحاد و وحدت کی چھتری تلے اکٹھا ہونا چاہیے، اسی صورت میں ہمارے دشمن کو ناکامی کو منہ دیکھنا پڑے گا، انہوں نے کوئٹہ میں آئی ٹی یونیورسٹی کی بس پر خودکش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے بربریت کی انتہاء قرار دیتے ہوئے 4 طلباء کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button