پاکستان

دہشتگردی کے خاتمے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری

raja--nas-abbمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل سے وابستہ ہے، جن کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے وطن عزیز کو درپیش مذہبی، سیاسی و اقتصادی بحرانوں سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پنجاب شعبہ امور جوانان کے زیر اہتمام قومی مرکز خواجگان میں یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ نوجوانان ملت، مجلس وحدت مسلمین کی اصل طاقت ہیں، جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا تمام شعبہ ہائے زندگی میں منوا چکی ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ سرزمین پاک کو خداوند کریم نے افرادی قوت کے ساتھ ساتھ مادی وسائل سے مالا مال کیا ہے، اگر ہم ملکی ترقی کی ذمہ داری اپنی نوجواں نسل کو سونپ دیں تو جہاں ملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے، وہاں پر وطن عزیز سے دہشتگردی کے خاتمے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مادرِ وطن نے جب بھی اپنی بقاء و سالمیت کے لئے قربانی مانگی ہے تو ملت جعفریہ نے اپنے سپوتوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ملکی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ہو یا نظریاتی و ثقافتی اقدار کا احیاء، ملت جعفریہ کے نوجوانوں کا اس میں کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خود شناسی اور خدا شناسی کے زیور سے آراستہ نوجوان ملکی تقدیر بدل سکتے ہیں اور پاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک اسلامی فلاحی ریاست کے طور پر باوقار ملک کے طور پر پیش کر سکتے ہیں۔ ملک بھر میں ہونے والی قرآن و اہل بیت کانفرنسز کے کامیاب انعقاد کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین مرکزی کےسیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ بیداری ملت کے کاروان کی کامیابی کا سہرا بھی الٰہی جوانوں کے سر ہے، جنھوں نے پاکستانی معاشرے میں وحدت کے فروغ اور ملی بیداری میں اہم کردار اد اکیا ہے اور انہی خطوط پر چلتے ہوئے یکم جولائی کو مینار پاکستان پر قرآن و سنت کانفرنس میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button