پاکستان

کوئی اختلاف نہیں، قوم کی بیداری کیلئے ایم ڈبلو ایم کے ساتھ ہیں، علامہ ضمیر الحسن

shiitenews suc allama zameer ul hassan multanعلامہ ضمیر الحسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حق کیلئے کھڑی ہوئی، لہٰذا پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہیئے۔ ہم سب کا موقف ایک ہے۔ ہم علماء میں کوئی فرق نہیں۔ ہم سب دہشتگردی کے مخالف ہیں اور قوم کو سربلند دیکھنا چاہتے ہیں۔ کسی کو انتظامیہ سے پروگراموں کی اجازت لینے کی ضروت نہیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔
قرآن و اہلبیت ع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل ملتان کے صدر کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ہونیوالی یہ کانفرنس مظلوم کے حق اور ظالموں کیخلاف احتجاج ہے۔ مجلس وحدت مسلمین حق کیلئے کھڑی ہوئی، لہٰذا پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہیئے۔
 علامہ ضمیر الحسن جعفری نے کہا ہے کہ آج کی یہ کانفرنس بلانے کا مقصد یہ ہے کہ آیا ہم قرآن مجید اور اہلیبیت ع کی اطاعت کرتے ہیں یا نہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اول روز سے ہر قسم کی دہشتگردی کیخلاف تھے اور ہیں۔ امام حسین ع نے اپنے مقدس خون سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قربانی دی۔ آج ملک کی صورتحال یہ ہے کہ شیعہ سنی کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ہونے والی یہ کانفرنس مظلوم کے حق میں اور ظالموں کیخلاف احتجاج ہے۔

علامہ ضمیر الحسن کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین حق کیلئے کھڑی ہوئی، لہٰذا پوری قوم کو اس کا ساتھ دینا چاہیئے۔ ہم سب کا موقف ایک ہے۔ ہم علماء میں کوئی فرق نہیں۔ ہم سب دہشتگردی کے مخالف ہیں اور قوم کو سربلند دیکھنا چاہتے ہیں۔ کسی کو انتظامیہ سے پروگراموں کی اجازت لینے کی ضروت نہیں، یہ ہمارا آئینی حق ہے، جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button