پاکستان

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے نواب شاہ میں بس فائرنگ پر اظہار افسوس

sajid naqviایس یو سی کے سربراہ کا اخباری بیان میں کہنا تھا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے اور ملک کو امن و سکون فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں
شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مرکزی ترجمان نے صوبہ سندھ کے ضلع بے نظیر آباد میں مسافر بس پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سات سے زائد مسافروں کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کراچی میں مسلسل قتل عام کے بعد تازہ سانحہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بدامنی اور لاقانونیت اپنے عروج پر ہے، جسے روکنے اور عوام کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنے میں ریاست کے ذمہ داران بری طرح ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو دہشتگردوں سے نجات دلانے اور ملک کو امن و سکون فراہم کرنے کے لئے ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button