پاکستان

علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں اہم فیصلے ہونے ہیں۔

suc islambadپاکستان بھر سے علمائے کرام کی ایک بڑی تعداد اس پروگرام میں آنا شروع ہو گئی ہے اور اس وقت بزرگ علمائے کرام کا ایک اہم اجلاس شروع ہو چکا ہے جس میں اہم فیصلے ہونے ہیں۔ ملک بھر کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص گلگت بلتستان میں شیعہ نسل کشی اور اس حوالے آئندہ کا لائحہ

عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ پاکستان میں شیعیان علی ع کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے، ریاستی اداروں نے چپ سادھ لی ہے، کہیں سے کوئی آواز بلند نہیں رہی، ایسے میں ہم سمجھتے ہیں کہ علماء کانفرنس اہم فیصلوں کے ذریعہ بے حس حکومت کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ شیعیان علی ع کو تحفظ فراہم کرے ان خیالات کا اظهارشیعہ علما کونسل راولپنڈی کے ضلعی صدر علامہ اشفاق وحیدی نے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر سے تقریباً 4 سے 5 ہزار علمائے کرام اس پروگرام میں شریک ہوں گے۔ جبکہ اس وقت کوئٹہ، کراچی، اندرون سندھ، پنجاب سے علمائے کرام کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گیا ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہاکہ ہم نے سب کو دعوت دی ہے، یہ نہیں کیا کہ صرف اپنی پارٹی کے علماء کو دعوت دی ہے بلکہ تمام تنظیموں کے رہنماؤں کو قوی ایشوز پر اظہار خیال کرنے کیلئے دعوت دی ہے کہ آئیں اپنی رائے کا اظہار کریں، الحمد اللہ بہت اچھا فیڈبیک ملا ہے اور امید ہے کہ تمام تنظیموں کی نمائندگی ہونگی۔
شیعہ علما کونسل راولپنڈی کے صدر نے کہا کہ انشاء اللہ یہ پروگرام صبح ساڑھے نو بجے شروع ہو جائے گا اور شام چھ بجے اختتام پذیر ہوگا۔ اس میں آخری خطاب ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کا ہوگا جس میں علامہ صاحب اہم اعلانات کریں گے۔ بقیہ مقررین کے خطابات کی طرف اشره کرتے ہو ئے علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ خطابات میں جتنی بھی تنظیمیں ہیں، ان سب کی نمائندگی ہو گی اور کوشش کی جائے گی کہ تمام تنظیموں کے علماء اپنا اپنا مؤقف بیان کریں۔ اس کے علاوہ ہرعلاقے کی نمائندگی ہوگی۔ ہماری کوشش تو یہی ہوگی لیکن وقت کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ انتظامات کی صورتحال بیان کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پنڈال کی سیٹنگ شروع ہو چکی ہے اور سیکورٹی کے حوالے سے انتظامات کے سلسلہ میں کل DC صاحب سے میٹنگ ہوئی، جس کے بعد انتظامیہ نے وہاں کا دورہ بھی کیا ہے۔ جب پنڈال تیار ہو جائے گا تو سیکورٹی الرٹ کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button