پاکستان

ہم کسی ایجنسی کے ایجنٹ نہیں، یہی ہمارا قصور ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

raja nasir gilgitکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ہم نے اپنی مظلومیت کو اپنی طاقت میں بدلنا ہے ہمیں مزید منظم اور متحد ہونا ہے، اس دہشت گردی کے خیبر کا دروازہ ہم نے اکھاڑنا ہے، اس وطن کی بدامنی میں امن کی بہار ہم نے لانا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن کی جانب سے امام بارگاہ قتل گاہ اسکردو

میں سانحہ چلاس کے شہداء سے تجدید عہد کے لئے عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، گلگت بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ شیخ نیئر عباس مصطفوی و دیگر علمائے کرام و معززین نے خطاب کیا، جبکہ اس موقع پر علامہ اعجاز بہشتی، مولانا شیخ حافظ نوری کے علاوہ دیگر علمائے کرام بھی موجود تھے۔ کانفرنس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کا اپنا سیاسی سسٹم ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، اگر آج ہم ایک سیاسی قوت کی شکل میں ہوتے تو ظالم اور مظلوم کو بیلنس کی ظالمانہ لاٹھی نہ ہانکا جاتا، یہ ظلم ہے کہ دہشت گردوں کو ناراض نہ کرانے کے لئے مظلوموں کو بھی گرفتار کیا جائے، اب ہم کسی ظالم کو ووٹ نہیں دینگے، ہمارے ووٹ گلی کوچوں کے نہیں، ہمارے ووٹ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ ہمارے ووٹ امام زمانہ ع کے ہیں ووٹ کو وہاں دو جہاں امام زمانہ ع خوش ہوں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس قوم کا اپنا سیاسی سسٹم ہو اسے کوئی شکست نہیں دے سکتا، اگر آج ہم ایک سیاسی قوت کی شکل میں ہوتے تو ظالم اور مظلوم کو بیلنس کی ظالمانہ لاٹھی نہ ہانکا جاتا، یہ ظلم ہے کہ دہشت گردوں کو ناراض نہ کرانے کے لئے مظلوموں کو بھی گرفتار کیا جائے، اب ہم کسی ظالم کو ووٹ نہیں دینگے، ہمارے ووٹ گلی کوچوں کے نہیں، ہمارے ووٹ کسی پارٹی کے نہیں بلکہ ہمارے ووٹ امام زمانہ ع کے ہیں ووٹ کو وہاں دو جہاں امام زمانہ ع خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے کے لیے مخصوص مکتب فکر کے لوگوں کے ٹرینگ کیمپ بنائے گئے، پاکستان کو اہلسنت بریلوی اور شیعہ نے مل کے بنایا۔ ان ظالم حکمرانوں نے ہزاروں قاتل تیار کئے آج ان قاتلوں کو امریکہ انڈیا اور کبھی یہ خود استعمال کرتے ہیں اور ان قاتلوں کا پہلا نشانہ علی ع کے ماننے والے ہیں کیونکہ ہم محب وطن ہیں ہم شیعہ آج تک کسی ملک مخالف دشمن کے دوست نہیں بنے ہم کسی ایجنسی کے ایجنٹ نہیں بنے ہم کسی دشمن قوت کے ایجنٹ نہیں بنے اور یہی ہمارا قصور ہے۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اگر پندرہ دن تک متفقہ مطالبات میں سے کسی ایک پر بھی عمل نہ ہوا تو پھر ملک گیر دھرنے ہونگے پھر ان حکمرانوں کو پتہ چلے گا کہ محاصرہ کیا ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی مظلومیت کو اپنی طاقت میں بدلنا ہے ہمیں مزید منظم اور متحد ہونا ہے، ہم اپنی عوامی طاقت سے ان ظالم حکمرانوں کو خس و خاشاک کے طرح بہائیں گے، اس دہشت گردی کے خیبر کا دروازہ ہم نے اکھاڑنا ہے اس وطن کی بدامنی میں امن کی بہار ہم نے لانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں فوجی اور سویلین دونوں نے ملک کو تقسیم کیا، کسی عوامی قیادت کو پنپنے نہیں دیا گیا، ملک کو قوموں اور علاقوں میں تقسیم کرایا گیا، فرقہ بندیاں کرائی گئیں، امریکہ اور ملک کے خائن حکمرانوں کی پالیسی ایک ہے، ہمارا دشمن شیعوں کو بھی مختلف شکلوں اور رنگوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اصلی دشمن کی شناخت بہت ضروری ہے دشمن کے آلہ کار اس وقت نابود ہونگے جب اصلی دشمن کے ہاتھ اس مادر وطن سے کاٹ دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اے امام زمانہ ع گواہ رہنا ھم اس عصر کی کربلاء میں یزیدیت کا تعاقب کر رہے ہیں اور حسینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button