پاکستان

پاراچنار، علامہ عابد الحسینی کی قیادت میں لانگ مارچ پیواڑ کی طرف روانہ

parachinarجرگہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ کہ پیواڑ کے عوام کی ملکیتی زمین اور پہاڑی پر ہم سے پوچھے بغیر دوسری سڑک کی تعمیر دراصل طالبان کو راستہ و سڑک بنانے کی کوشش ہے، لیکن ایسا کرنے سے پہلے حکومت کو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑ ے گا۔
طوری بنگش قبائلی جرگہ نے اعلان کیا ہے کہ پاک افغان بارڈر پر واقع گائوں پیواڑ میں اپنی ملکیتی زمین پر طالبان کے لئے سڑک کی تعمیر نہیں ہونے

دیں گے۔ کرم ایجنسی میں جمعتہ البمارک کے دن حالات اس وقت کشیدہ ہو گئے جب حکومت اور سکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر واقع گاؤں میں پیواڑ میں طوری قبیلے کو اعتماد میں لئے بغیر بھاری مشینری سے نئے روڈ کی تعمیر شروع کر دی۔ طوری قبیلے کی ملکیتی زمیں پر طاقت کے بل بوتے پر روڈ کی تعمیر کی خبر پوری کرم ایجنسی میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔

جس کے بعد طوری بنگش قبائلی عمائدین نے ہنگامی جرگہ طلب کرکے اس روڈ کی تعمیر روکنے کے لئے کرم ایجنسی کے مختلف مقامات سمیت پاراچنار سے علامہ سید عابد حسین الحسینی کی قیادت میں لانگ مارچ پیواڑ کی طرف روانہ ہو گیا، جس میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پیواڑ میں پہلے ہی سے ایک سڑک موجود ہے جس پر پیواڑ کی طوری قوم کی نگاہیں ہیں، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پیواڑ کے عوام کی ملکیتی زمین اور پہاڑی پر ہم سے پوچھے بغیر دوسری سڑک کی تعمیر دراصل طالبان کو راستہ و سڑک بنانے کی کوشش ہے، لیکن ایسا کرنے سے پہلے حکومت کو ہماری لاشوں سے گزرنا پڑ ے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرم ایجنسی کے عوام امریکہ اور طالبان کو ایک ہی سکے کے دو رخ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف نام نہاد جنگ کی آڑ میں کرم ایجنسی کو دوسرا وزیرستان بننے کی اجازت نہیں دے سکتے، اسلئے حکمران ریاستی جبر اور سوتیلی ماں جیسا سلوک و رویہ ترک کرکے ہوش کے ناخن لیں۔ٓ

متعلقہ مضامین

Back to top button