پاکستان

٢٥ مارچ کو قرآن و اہلبیت کانفرنس کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔٢ لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے ۔مولانا حسن ظفر نقوی

IMG 2317٢٥ مارچ کو نشتر پارک میں ہونے والی قرآن و اہلبیت کانفرنس کے حوالے سے ہونے والے انتظامات کی تفصیلات

   سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن و اہلبیت کانفرنس میں ٢ لاکھ سے زائد افراد کی آمد متوقع ہے۔ان خیالات کا اظہار مولانا حسن ظفر نقوی نے نشتر پارک میں منعقد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

مولانا محمد امین شہید ی (مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین)،مولانا شیخ حسن صلاح الدین (صدر ھئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان)،مولانا مرزا یوسف حسین (مرکزی رہنما شیعہ ایکشن کمیٹی)،برادر علی رضا (مرکزی سینیئر نائب صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان)،برادر ہاشم رضوی (رہنما امامیہ آرگنائزیشن )،برادر عبدالرزاق بلوچ (مرکزی صدر اصغریہ آرگنائزیشن )،مولانا مختار امامی (صوبائی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین)،علامہ آفتاب حیدر جعفری ،علامہ فرقان حیدر عابدی (جعفریہ الا ئنس پاکستان)،مولانا اقبال بہشتی (مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ)،مولانا اعجاز بہشتی (مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین)،مولانا ابوذر مہدوی (مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین)،مولانا اصغر عسکری(مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب)،مولانا تقی شیرازی(مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین پنجاب)،مولانا نیئر عباس مصطفوی(مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین گلگت)،برادر علی اوسط(مرکزی رہنما مجلس وحدت مسلمین)بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ جیساکہ آپ کے علم میں ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن صوبہ سندھ کی جانب سے ٢٥ مارچ کو نشتر پارک میں قرآن و اہلبیت کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ پاکستان کے متوالوں ، حاملان قرآن اور پیروان اہلبیت کا یہ عظیم الشان اجتماع فرقہ واریت کے خاتمے ، پاکستان میں بڑھتے ہوئے امریکی نفوذ اور طاغوتی قوتوں کے خاتمے کیلئے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔کانفرنس اتحاد امت اور استحکام پاکستان کی جانب اہم قدم ثابت ہوگی کہ جس کی بازگشت سے امریکی اور اس کے گماشتوں کی صفوںمیں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔
بانیان پاکستان کی اولادیں ٢٥ مارچ کو ہونے والے قرآن و ہلبیت کانفرنس کے اجتماع کے ذریعے اس بات کا عہد کریں گے کہ ملک دشمن عناصر اور امریکی گماشتوںکی جانب سے امریکی گماشتوں کی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں کو ہر گز کامیاب نہیں ہونے دیںگے۔آج وطن عزیز میں موجود انارکی ، بد امنی ، لاقانونیت ، انتہا پسندی اور فرقہ وارنہ تعصب کے خاتمے میں قرآن و اہلبیت کانفرنس اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ قرآن و اہلبیت کانفرنس کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور کراچی اور اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ٣٠٠٠ ہزار سے زائد علماء کرام ، ذاکرین عظام ، شعراء کرام ، ملی و تنظیمی سربراہان اور اساتذہ کرام اوراہم شخصیات کو دعوت نامے دیئے جاچکے ہیں ۔اور تما م حضرات نے اپنے بھر پور شرکت اور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور انشاء اللہ کراچی اور اندرون سندھ کے اندر لوگوں میں پائے جانے والے جوش و جذبے کے سبب انشاء اللہ کم از کم ٢ لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔
جبکہ نشتر پارک کے اندر جلسہ گاہ میںشرکائے کانفرنس کیلئے ٣٠ ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں جبکہ نشتر پارک سے متصل شاہراہوں پر بھی فرشی نشست کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ ٢٥ مارچ کو ہونے والا قرآن و اہلبیت کانفرنس کا اجتماع کراچی کی تاریخ میں نیا باب رقم کرے گا اور ثابت کردے گا کہ سندھ اور کراچی کے عوام دہشت گردی ، فرقہ واریت اور مذہبی انتہا پسندی کو مسترد کرتے ہیں اور وہ اولیاء اللہ کی سرزمین سندھ میں امن وآتشی اور مذہبی ہم اہنگی چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرآن و اہلبیت کانفرنس کے اجتماع کے انتظامات اور حفاظت کیلئے پولیس اور رینجرز کے اہلکاروں کے علاوہ ٢٠٠٠ سے زائد اسکاؤٹس رضاکار اور مجلس وحدت کے والنٹیئر زاپنے فرائض انجام دیں گے جبکہ شہر کے مختلف داخلی راستوں پر اندرون سند ھ اور کراچی سے آنے والے قافلوں کیلئے استقبالیہ کیمپس اور سبیلیں بھی لگا دی گئی ہیں۔ سندھ بھر سے شرکت کیلئے آنے والے قافلے آج رات سے کراچی کیلئے روانہ ہوں گے۔
اس کانفرنس میں خصوصی شرکت کیلئے ٤٠٠ سے زائد خانوادہئ شہدائے ملت جعفریہ کو دعوت دے دی گئی ہے جبکہ اہلسنت اور مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہدائے سانحہئ عاشورا اور اربعین کو بھی شرکت کے خصوصی دعوت نامے پہنچادیئے گئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے قائدین اور اکابرین ملت جعفریہ بھی کراچی تشریف لا چکے ہیں۔
پاکستان کے متوالوں اور حسینی پروانوں کا یہ عظیم و الشان اجتماع امریکہ اور طاغوتی قوتوں کیلئے نویشتہ دیوار ہے۔حاملان قرآن و پیروان اہلبیت کا یہ عظیم الشان اجتماع پاکستا کی مذہبی اقلیتوں ، مستضعفوں ، محروموں اور مظلوموں کی حقیقی آواز بن کر سامنے آئے گا۔فرزندان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی  اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ پاکستا ن کو امریکیوں کی چراہ گاہ نہیں بنے دیں گے اور اسکو عدم استحکام کا شکار کرنے کی امریکی اور اسکے مقامی ایجنٹوں کی تمام تر سازشوںکو ناکام بنا دیں گے۔
ہم اس پریس کانفرنس کے ذریعے آج کراچی میںشیعہ وکلاء صلاح الدین جعفری اور انکے جواں سال فرزند علی رضا جعفری کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں اگر حکومت اور آزاد عدلیہ دہشت گردوں کو قرار واقعی سزائیں دیتی تو آج ہزاروں ماؤں کی گودیں نہ اجڑتیں۔
ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ اس طرح کے دہشتگردی کے واقعات ہمارے ارادوں اور حوصلوں کو نہ تو پہلے کبھی کم کرسکے ہیں اور نہ اب کرسکے گے۔ہم بانیان پاکستان کی اولادیں پاکستان کے استحکام کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔جس طرح ہمارے بزرگوں نے پاکستان بنایا تھا آج ہم شیعیان پاکستان اسی طرح پاکستان کو اندرونی اور بیرونی سازشوں سے بھی بچائیں گے۔


متعلقہ مضامین

Back to top button