پاکستان

ھنگو: ایف۔سی کے شیعہ سپاہی اضغر غلام ,ان کی زوجہ اور معصوم بچہ شھید

Shiitenew Shaheed-400X300ایف۔سی کے شیعہ سپاہی اضغر غلام کی گاڑی پر وزیرستان کے مقام درندہ صفت طالبانی حیوانوں نے بم حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجہ میں اضغر غلام شھید جبکہ آپ کا بارہ سالہ بچہ اور بیوی بھی شھید ۔

مزید اطلاعات کے مطابق آج صبح درندہ صفت طالبان نے ھنگو کے شیعہ رھنماء اور ایف۔سی کے اہلکار غلام اضغر کی گاڑی پر بم دھماکہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک ہی گھر کے تین افراد شھید ہوگئے۔ شھید ہونے والوں میں غلام اضغر اور ان کی زوجہ اور معصوم بچہ بھی شامل ہیں
شھید غلام اضغر ھنگو میں ایک خاض مقام رکھتے تھے۔ اور شیعہ رھنماء تھے۔ عزاداری اور فلاحی کاموں میں شھید انتہائی فعال تھے۔ ملت کے مسائل کے حل کے لئے کوشاں رھتے تھے۔
کچھ دنوں قبل شھید کی پوسٹنگ وزیرستان میں ہوگئی تھی۔ جہاں درندہ صفت حیوانوں نے آپ کو نشانہ بنایا۔اور آپ کی اہلیہ اور بچہ بھی ظلم کا نشانہ بنے۔
.شھید اضغر غلام انتہائی فعال شیعہ رھنماء بھی تھے۔ آپ کچھ دنوں قبل شھید ہونے والے رازق علی کے قریبی ساتھی بھی تھے۔ پچھلے پانچ دنوں میں ھنگو میں شھید ہونے والے یہ دوسرے شیعہ رھنماء ہیں
یاد رھے 23 مارچ یوم پاکستان ملت تشیع کی نسل کشی اور محسنین پاکستان پر ظلم و زیادتی جاری ہیں۔افسوس !! کہ اس ملک سے وفا کا کیا خوب صلہ ملا۔ ملک کے لئے ہم نے قربانیاں دی اور آج اس ملک میں ہمیں ہی امان حاصل نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button