پاکستان

خانپور میں چہلم امام حسین (ع) کے جلوس پر دھماکہ کرنیوالے لشکر جھنگوی کے 2 دہشتگرد گرفتار

shiitenews terristریجنل پولیس آفیسر بہاولپور پولیس رینج کیپٹن (ر) سید عابد قادری نے رحیم یار خان میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ دہشتگردوں نے امام بارگاہ علی پور کو تباہ کرنے کا منصوبہ بنا رکھا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔

رحیم یار خان پولیس نے خانپور میں حضرت امام حسین (ع) کے چہلم کے جلوس پر بم دھماکہ کر کے 24 افراد کو شہید کرنے والے دو دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں دہشتگردوں نے امام بارگاہ خیر پور چوک تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کرنے کا منصوبہ تیار کر رکھا تھا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے۔
ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور پولیس رینج کیپٹن (ر) سید عابد قادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دہشتگردوں کی گرفتاری کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او رحیم یار خان سہیل ظفر چٹھہ اور ایس پی شیراز نذیر بھی موجود تھے۔

آر پی او نے بتایا کہ گزشتہ رات دہشتگرد ماسٹر محمد نواز ولد محمد رمضان اور واجد ولد عبدالرشید سکنہ خان پور کو پولیس نے گرفتار کر کے انکے قبضے سے چار کلو دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، الیکٹرانک سرکٹ، پستول بمعہ گولیاں برآمد کر لیں۔ ابتدائی تفتیش کے دوران دہشتگردوں نے خان پور دھماکہ کی ذمہ داری قبول کی، جس میں 24 افراد شہید ہوئے تھے۔ دہشتگردوں نے آج امام بارگاہ خیر پور چوک میں کسی بھی وقت نماز کے دوران دھماکہ کر کے قیمتی جانوں کو ریموٹ کنٹرل بم کے ذریعہ ضائع کرنا تھا۔ آر پی او نے دہشتگردوں کی گرفتاری کو ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔ اس موقع پر دہشتگردوں کو بھی پیش کیا گیا جبکہ دھماکہ خیز مواد بھی میڈیا کو دکھایا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button