پاکستان

رحیم یار خان کے عظیم الشان اور کامیاب دهرنے کا بدله – 400 مومنین کے خلاف ایف آئی آر درج

rahimyarkhan-ihtejaj-2نمائنده کی رپورٹ کے مطابق رحیم یارخان میں 10مارچ کو هزاروں مومنین نے سانحہ خانپور، علامہ ثقلین کی شہادت اور سانحہ کوہستان کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا تها۔ جس پر انتظامیہ نے

400  قریب مومنین کے خلاف ایف۔آئی۔آر درج کر دی هے ۔مزید تفصیلات کے مطابق ملت جعفریہ کے غیور نوجوانوں نے پاکستان بھر میں بے گناہ شھید ہونے والے مومنین کی شہادتوں کے خلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں متعدد علماء کرام نے شرکت کی ۔ لیکن اس احتجاج کو پنجاب حکومت برداشت نہیں کر سکی اور بے گناہ حسینیوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔ متعصب انتظامیہ نے دو مقدمہ درج کئے ہے ۔ ایک ایف۔آئی۔آر میں 350 اور دوسری ایف۔آئی۔آر میں 35 افراد نامزد کئے ھے۔ یہ ایف۔آئی۔آر مقامی انتظامیہ کی جانب سے درج کی گئی ہیں۔ اور ابهی شهباز شریف کے دوره بهاولپور کی وجه سے فی الحال سیل هیں .افسوس ھمارے لوگ ہی شھید ہو، اور مقدمات بھی ھمارے ہی خلاف قائم ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button