پاکستان

کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسمٰعیل خان میں شہید ملک غلام احمد کے چہلم کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس

DI Khan Confrance 01کوٹلی امام حسین ڈیرہ اسمٰعیل خان میں شہید ملک غلام احمد کے چہلم کی مناسبت سے وحدت امت کانفرنس منعقد کی گئی جس میں علماء ئے کرام ،ذاکرین ، ماتمی انجمنوں کے اراکین اور بانیاں مجالس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی، سیکرٹری اطلاعات سید ناصر شیرازی،ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اصغر عسکری ،سابق مشیر وزیر اعلیٰ مولانا محمد رمضان توقیر، سابق سنیٹر علامہ عباس
کمیلی،جامعہ اصغریہ ہنگو کے پرنسپل مولانا خورشید انور جوادی ، جمعیت علما پاکستان کے رہنما صاحبزادہ شیر محمد، جماعت اسلامی کے زاہد مرید اللہ ایڈووکیٹ، جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ شوکت علی اور مسلم لیگ ن کے رہنما ملک ریحان اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری برادر تقی نے خطاب کیا ، مقررین نے عظمت شہداء پر روشنی ڈالی اور موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارا ملک بیرونی سازشوں کی لپیٹ میں ہے ، بعض شر پسندعناصر ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کے درپے ہیں ، ڈیرہ اسمعٰیل خان ، پارہ چنار اور گلگت کے علاقے شیعیان علی کی قتل گاہ بن چکے ہیں ، ان حالات میں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ وہ امن کی بحالی کے لیے اپنا کردار اد ا کرے ۔ مقررین نے ڈیرہ اسمٰعیل خان اور ملک کے دیگر علاقوں میں امن و امان کی موجودہ صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کی بڑھتی ہوئے وارداتوں کے تدارک کے ٹھوس اور موثر حکمت عملی وضع کی جائے ۔ قبل ازیں کوٹلی امام حسین میں منعقدہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی اور دیگر اکابرین مکتب تشیع کی نسل کشی اور ٹارگٹ کلنگ کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو ملکی سالمیت اور استحکام کے خلاف ایک سنگین سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ اس سلسلہ کو روکنے کے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ علامہ امین شہیدی نے دیگر اکابرین کے ہمراہ شہید ملک غلام احمد کے گھر جا کر شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ کانفرنس کے اختتام پر مختلف ماتمی انجمنوں نے نوحہ خوانی کی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button