پاکستان

احتجاج سے گھبرائے رحمان ملک نےگلگت پہنچ کر مزید ۱۵ دن کی مہلت طلب کرلی، حتمی فیصلہ آغا راحت کریں گے

shiitenews arrivel rehman mگلگت میں احتجاجی تحریک سے گھبرا کر رحمان ملک گلگت پہنچ گئے جہاں انہوں نے انجمن امامیہ سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق آغا راحت حسین الحسینی کی طرف سے حکومت کو دی گئی مہلت ختم ہونے کے بعد کل نماز جمعہ کے خطبے میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا

تھا جس کا باقائدہ آغاز کل شام گلگت بلتستان میں اپنے اپنے گھروں کی چھتوں سے اللہ اکبر اور یا ابا صالح ادرکنی عج کی صدائیں بلند کر کے کیا گیا تھا ، اس تحریک سے گھبرا کر رحمان ملک فوری طور پر گلگت پہنچے اور انجمن امامیہ کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور مزید پندرہ دن کی مہلت طلب کی ہے، انجمن امامیہ کے مطابق رحمان ملک کی گذارشات اور مہلت طلب کرنے کی درخواست آغا راحت حسین الحسینی کو بھیج دی گئی ہے جس پر حتمی فیصلہ وہی کریں گے۔
واضح رہے کہ سانحہ کوہستان کے بعد قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا راحت حسین الحسینی نے حکومت کو دہشت گردوں کیخلاف کاروائی کیلئے آٹھ دن کی مہلت دی تھی، لیکن آخری روز رحمان ملک نے گلگت پہنچ کر مزید ایک دن کی مہلت طلب کی تھی جس پر آغا راحت حسینی نے ایک دن کی مہلت دے دی تھی لیکن مہلت ختم ہونے کے بعد حکومت کی طرف سے اقدامات نہ کیے جانے کے بعد آغا راحت حسینی نے احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا تھا اور کل رات پورا گلگت بلتستان رات میں اللہ اکبر اور یا ابا صالح ادرکنی کی صدائوں سے گونج اٹھا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button