پاکستان

پچیس مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

raja nasirکراچی( پریس ریلیز )پاکستان کے مسائل کا واحد حل قرآن و اہلبیت ع کی روشنی میں پنہاں ہے،ملک میں بڑھتی ہوتی دہشت گردی امریکی غلامی کا پیش خیمہ ہے، پاکستانیوں کی اکثریت امریکا سے نفرت کرتی ہے، 25مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے، 25مارچ کے دن لاکھوں فرزندان

توحید پاکستان سے امریکی نفوذ کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہدکا اعلان کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل محمد مہدی و دیگر بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ سرزمین پاکستان جو کہ لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل کی گئی تھی، آج امریکی نفوذ کی بدولت پاکستانیوں کے خون سے سرخ ہوچکی ہے، آج اس سرزمین پر عالمی استعمار امریکا نے کبھی فرقہ واریت، کبھی لسانیت، کبھی قوم پرستی کے نام پر لوگوں کو ایک دوسرے کے قتل عام پر ابھارا، آج یہ سرزمین امریکی نفوذ کی بدولت ایک کربلا کا منظر پیش کرتی ہے کہ جہاں ہر روز بے گناہوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے ہر باضمیر، غیرت مند، شجاع اور وطن سے محبت کرنے والے جوانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنی سرزمین کی حفاظت کے میدان عمل میں نکلیں اور پاکستان سے امریکی نفوذ کے خاتمہ کے لئے منظم ہوں۔ مرکزی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ25مارچ طاغوت کی غلامی سے نجات کا دن ہے، 25مارچ کے دن لاکھوں فرزندان توحید پاکستان سے امریکی نفوذ کے خلاف اپنی سیاسی جدوجہدکا اعلان کریں گے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ پاکستان سے محبت ، حق کی شناخت اور طاغوت کے غلامی سے انکار کرنے والے 25مارچ کو ثابت کردیں گے کہ پاکستان میں بسنے والے پیروان قرآن و اہلبیت ع اب مزید امریکی مداخلت کو برداشت نہیں کریں گے ۔ انہون نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کے کرداروں کو عقوام کے سامنے لایا جائے اور پاکستان کے خلاف سازشوں کے مرکزی کردار امریکی سفیر کو فوری ملک بدر کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button