حکومت سانحہ کوہستان میں قاتلوں کوفلفور گرفتار کر کے قرار واقئی سزا دے حسنین جعفری
حکومت اگر ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چا ہتی ہے تو سنجیدگی کے ساتھ ملک عزیز کے اندر موجود منظم قوتوں انکے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔حسنین جعفری
سانحہ کوہستان میں۱۸ سے ذائد شیعہ حیدرکرار کی شہادت کے خلاف اور افغانستان میں امریکی افواج کے ہاتھوں قرآن کریم کی بحرمتی کے خلاف جعفریہ اسٹوڈنٹس
آرگنائزیشن پاکستان نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پرجمعہ ۲ مارچ ملک بھر میں یوم احتجاج کے طور پر منایا اس سلسلہ میں ملک کے مختلف شہروں کراچی ،حیدرآباد،نواب شاہ، میرپورخاص، خیر پور، سکھر، لاڑکانہ، بہاولپور ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لاہور، گجرات راولپنڈی، سرگودھا، پشاور، ڈیرہ اسمٰعیل خان، کوئٹہ،گلگت بلتستان سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیاجس سے شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے عہدیداروں نے خطاب کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور نااہل انتظامیہ کے خلاف سخت نارے بازی کی۔ مظاہروں سے خطاب میں جے۔ایس۔او کے مرکزی عہدیداروں حسنین حیدر جعفری، تقی حیدر جوادی، تصور کاظمی احمد شیخ و دیگر نے کہاکہ گذ شتہ کئی دہایوں سے اس ملک میں شیعہ مسلمانوں کے خون کی ہولی کھیلی جا رہی کراچی سے لیکر گلگت ، کوئٹہ سے لیکر پارہ چنار کی سرزمین شیعوں کے خون سے رنگین ہے لیکن آج تک حکومتی اداروں کی طرف سے ایک بھی قاتل کو گرفتار نہیں کیا اور نا ہی سزا دی گئی۔ حکومت اگر ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ چا ہتی ہے تو سنجیدگی کے ساتھ ملک عزیز کے اندر موجود منظم قوتوں انکے پس پردہ عوامل کو بے نقاب کرنا ہو گا ۔گلگت جو کہ پاکستان کا پر ا من علاقہ ہے جہاں شیعہ و سنی عرصہ دراز سے اخوت و محبت سے رہ رہے ہیں آج وہاں بیرونی آقاوں کے حکم پر ملک دشمن عناصر نے شیعان علی ؑ کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر ملک کا امن تباہ کرنے کی ناکام کوشش کی تاکہ پاکستان کے دوسرے علاقوں کی طرح گلگت کو بھی دہشت گردی کا مرکز قرار دیکر دنیا بھر میں پاکستان کے نام کو بدنام کرسکیں۔شیعان حیدر کرار دشمن کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے نہیں دیں گے اور اپنے اتحاد و حدت کے ذریعہ اس ملک کا امن و امان برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک کے انتظامیہ اور قانون نافظ کرنے والے ہوش کے ناخن لیں کہیں ایسا نا ہو کہ دہشت گرد وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر لے جا کر کھڑا کر دیں اس ملک کی انتظامیہ دہشت گردوں کے آگے بے بس نظر آتی ہے کوئی انہیں روکنے والے نظر نہیں آتا وہ جب چاہیں جہاں چاہیں کسی کو بھی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا لیتے ہیں حکومت نے ملک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑا ہوا ہے۔
مقررین نے حکمرانوں کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں جاری لا قانونیت اور دہشت گردی کو بند کر نے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے ، ملک میں جاری شیعہ مسلمانوں کے قتلِ عام کو روکا جائے ۔اور سزا یافتہ مجرموں کو جیل میں پالنے کے بجائے ان کی سزاؤں پر عملدر آمد کروا کر ان ظالم دہشت گردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچا یا جائے۔
مقررین نے امریکی افواج کے ہاتھوں قرآن پاک کی بحرمتی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گستاخانہ حرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکہ اسلامو فوبیا کا شکار ہے۔لیکن وہ یہ جان لے کہ اس طرح کی حرکات سے اسلام کو پھیلنے سے نہیں روکا جاسکتا۔ امریکی حکومت اس بات کی ذمہ دار ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی آزادی کی بات کرنے والی ریاست کے فوجیوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی دل آزاری اورقرآن کریم جیسی مقدس کتاب کی بیحرمتی اسلام اورمسلمانوں سے شدید نفرت اور مغرب میں اسلام کی تیزی سے پھیلتی ہوئی مقبولیت سے خوف کا نتیجہ ہے۔