پاکستان

کراچی تین مہینےکے لئے ہمارے حوالے کردیا جائے، امن قائم کردیں گے ۔ دفاع تشیع کانفرنس کا مطالبہ

shiitenews allama abid al hشہید عسکری رضا کے چہلم کی مناسبت سے کراچی کے امروہہ گراونڈ میں ہونے والے تشیع کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کراچی تین دن کیلئے ہمارے حوالے کیا جائے ہم امن قائم کردیں گے۔تفصیلات کیمطابق شہید عسکری رضا کے چہلم کی مناسبت سے ہونے والی دفاع تشیع کانفرنس میں علامہ عابد

حسین الحسینی سمیت، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ آفتاب حیدر جعفری، فرقن حیدر عابدی سمیت دیگر علمائے کرام نے شرکت کی۔
علماء کرام کا لہنا تھا کہ ملت تشیع کی منصوبہ بندی کے ساتھ حکومتی سر پرستی میں نسل کشی کی جارہی ہے، پاراچنار سے لیکر کراچی تک شیعہ قوم دہشت گردی کا شکار ہے، کالعدم جماعتوں کو حکومت نے کھلی چھٹی دے رکھی ہے حالانکہ انکے ہاتھ شیعہ و سنی مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، علماء کرام کا کہنا تھا کہ اب پانی سروں سے اونچا ہو چکا ہے اور اگر اس سلسلے کو نہیں روکا گیا تو تاریخ ساز احتجاج کیا جائے گا۔
علماء کرام نے کہا کہ حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہےاور کراچی تین ماہ کیلئے ہمارے حوالے کردیا جئے ہم امن قائم کردیں گے۔ علمائ کرام نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ دہشت گرد تنظٰمیں جو پاکستان کی سالمیت کی دمن ہیں اور سینکڑوں مسلمانوں کی قاتل ہیں، دسیوں مساجد کو دموں سے اڑانے والی ہیں، آج انکو پاکستان کی بقا کا ضامن قرار دیا جارہا ہے اور انکو اکٹھا کیا جارہا ہے، علماء نے کہا کہ ہم حکومت کو بتا دینا چاہتے ہیں پاکستان دشمن اور دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی فوری طور پر بند کی جائے اور رہا کئے گئے تمام دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے۔
دفاع تشیع کانفرنس میں ہزاروں ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی ، دفاع تشیع کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہید عسکری رجا کی بیٹی نے اپنے اس عزم کو دہرایا کہ وہ اور ملت تشیع شہید عسکری رضا کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے ، انہوں نے ملت تشیع کو تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہماری قوم کا سرمایہ ہیں ، انکی قربانی کا رائیگاں نہ جانے دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button