پاکستان

حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں، تو دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوجائے گا مولانا شیخ حسن صلاح الدین

hasan salhudinکراچی وحدت ہاوس میں جشن عید میلادالنبی اور اسلامی انقلاب کی ٣٣ویں سا لگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ استعمار مسلمانوں کو ہمیشہ مسلک کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوشش کرتا ہے، اور یہی اختلافات امت مسلمہ کی ترقی نہ کرنے کا سبب بن رہے ہیں، حالات کا تقاضا ہے کہ مسلمان تمام تر اختلافات بھلا کر ایک ہو جائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کراچی کے دفتر وحدت میں منعقدہ میلادالنبی ص اور اسلامی انقلاب ایران کی

٣٣ ویںسالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے حالات تو ایسے ہیں کہ باہر سے آنے والی ایک ٹیلی فون کال پر ملک کی تقدیر بدل دی جاتی ہے، اس قسم کے اقدامات کا خمیازہ ہم آج بھی بھگت رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ پر آج کل دباؤ ہے لیکن اس کے باوجود اس نے 24 گھنٹے میں دو ڈرون حملے کر دیئے اور بے گناہ لوگوں کو قتل کر دیا، اور یہ سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امام خمینی رہ نے فرمایا تھا کہ جو شیعہ اور سنی میں تفرقہ ڈالے وہ نہ شیعہ ہے نہ سنی بلکہ استعمار کا ایجنٹ ہے، یہی اتفاق و اتحاد ایران کی ترقی کا راز ہے، حال ہی میں ایران نے امریکہ کا جو ڈرون طیارہ اتارا وہ اس کی ایک بڑی کامیابی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ان باتوں سے درس لیں، انہوں نے کہا کہ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کا حالیہ یہ بیان کہ جو بھی ملک یا تنظیم اسرائیل کا مقابلہ یا مخالفت کرے ہم اس کی ہر قسم کی مدد کرنے کو تیار ہیں، انتہائی غیر معمولی بیان ہے، لیکن دوسری جانب ہمارے حکمران مسلمانوں کیخلاف ہونے والے اقدامات کی حمایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، اس موقع پرمولانا شیخ حسن صلاح الدین نے نبی کریم ص اور اسلامی انقلاب ایران کی ٣٣ویں سالگرہ کی مناسبت سے تمام مہمانوں اور شرکاء کو دلی مبارکباد بھی پیش کی، علاوہ ازیںمحمد مہدی اصغر زیدی نے بھی خطاب کیا اور میلاد النبی ص پر تفصیلی روشنی ڈالی۔جبکہ دیگر رہنماء میثم عابدی ،فاضل عباس آصف صفوی ،آفتاب عالم بھی موجود تھے

متعلقہ مضامین

Back to top button