پاکستان

کراچی، 3 وکلاء اور فرقہ ورایت کی 12 سے زائد قتل کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزم گرفتار

shiitenews-Talibanterroristsarrestedکراچی میں وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی سی آئی ڈی خوشی میں ان کی تعداد ہی بھول گئے اور تین ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کو بارہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کہہ گئے۔ پریس کانفرس سے قبل کس حد تک ذہنی طور پر تیار ہوتے ہیں اسکی مثال ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم ہیں جنھوں نے پاکستان چوک پر تین وکلا کے قتل سمیت بارہ وارداتوں میں ملوث تین ٹارگٹ کلر کے حوالے سے کی

جانے والی پریس کانفرس میں، بارہ ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا دعوٰی کر دیا اور اپنی اس غلطی کو درست کیے بغیر ہی پریس کانفرس کرتے رہے۔ ماڑی پور کے علاقے سے گرفتار کیے جانے والے ٹارگٹ کلر محمد توفیق، صلاح الدین اور محمد راشد کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین نائن ایم ایم پستول، پانچ ہینڈ گرنیڈ بھی برآمد ہوئے۔ اس کامیابی کی خوشی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم نے ملزمان کی تعداد میں تو خود سے ہی اضافہ کر دیا۔
 
دیگر ذرائع کے مطابق کراچی میں سی آئی ڈی پولیس نے وکلاء اور فرقہ ورانہ قتل کی بارہ سے زائد وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے دستی بم اور جدید اسلحہ برآمد کر لیا۔ ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے مطابق خفیہ اطلاع پر ماڑی پور، ٹرک اڈہ، ہاکس بے روڈ میں چھاپہ مار کارروائی کے بعد بارہ سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث محمد توفیق، صلاح الدین اسرائیل اور ارشد کو پولیس مقابلے کے بعد گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے چند روز قبل پاکستان چوک کے قریب تین وکلاء کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے ہٹ لسٹ برآمد ہوئی، جس میں متعدد ڈاکٹرز، وکلاء و دیگر کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے تین کلاشنکوف، تین نائن ایم ایم ، دو ٹی ٹی پسٹل، پانچ ہینڈ گرنیڈ اور متعدد گولیاں برآمد ہوئی ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button