پاکستان

ایم کیو ایم اپنی حدود میں رہے، شیعہ شہداء کے خانوادوں کو دھمکانا بند کرے، مولانا علی انور جعفری

molana ali anwrاپنے مذمتی بیان میں مولانا علی انور جعفری نے کہا ہے کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا ہے، ہم نے موت کو قبول کیا ہے، زندانوں کی راہ دیکھی ہے لیکن کسی یزید کی بیعت نہیں کی ہے۔

ملت جعفریہ اپنے فیصلوں میں خودمختار ہے، ایم کیو ایم اپنی حدود میں رہے، شیعہ شہداء کے خانوادوں کو دھمکانا بند کرے، ملت جعفریہ کبھی بھی، کسی کی بھی ڈکٹیشن پر نہیں چلی ہے، ہماری راہ حسینی ہے اور ہم نے ہمیشہ یزید وقت کو للکارا ہے اور آج بھی یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ سیاسی قوتیں جو یہ سمجھتی ہیں کہ شیعہ قوم کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے ڈرایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والے رہنما مولانا علی انور جعفری اور دیگر نے تین شیعہ وکلاء کی شہادت پر تعزیت کے لئے آئے ہوئے مومنین پر ایم کیو ایم کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان اور خانوادہ شہداء کو ڈرانے دھمکانے کے خلاف اپنے مذمتی بیان میں کیا۔
رہنماؤں نے کہا کہ ہماری تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے کبھی بھی کسی ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا ہے، ہم نے موت کو قبول کیا ہے، زندانوں کی راہ دیکھی ہے لیکن کسی یزید کی بیعت نہیں کی ہے، شیعہ رہنماؤں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا کہ شیعہ وکلاء کے جنازوں پر آئے ہوئے مومنین پر فائرنگ اور خانوادہ شہداء کو ہراساں کرنے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سو موٹو ایکشن لیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button