پاکستان

تین شہید وکلا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، ہزاروں افراد کی شرکت، کراچی میں جزوی ہڑتال

shiitenews namaz janazaکل کراچی میں ناصبی وہابی دہشت گردوں کی فاءرنگ سے شہید ہونے والے شہید شکیل جعفری، شہید کفیل جعفری اور شہید بدر کی نماز جنازہ ہزاروں مومنین و مومنات کی موجودگی میں امام بارگاہ دربار حسینی ملیر میں ادا کردی گئی۔ شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہداء کے جنازے میں علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی اور محتاط اندازے کیمطابق جنازے میں ۱۵ ہزار سے زائد مومنین و مومنات شریک تھے۔

نماءندے کیمطابق شہداء کی نماز جنازہ شیخ صلاح الدین کی اقتداء میں امام بارگاہ دربار حسینی ملیر میں ادا کردی گءی ہے جس میں مولانا شبیر میثمی، مولانا منور نقوی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا حیدر عباس، مولانا عقیل موسی اور دیگر علما نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جنازے کے ہزاروں شرکاء لبیک یاحسین اور خون کا بدلہ خون ہے کے نعرے بلند کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ شیعہ علماء کونسل نے آج کراچی میں پر امن ہڑتال کی اعلان کیا تھا اور تمام شیعہ تنظیموں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور شیعہ ایکشن کمیٹی نے ہڑتال کی جانب سے حمایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ 

آج کراچی میں تین شیعہ وکلا کی شہادت کیخلاف جزوی ہڑتال رہی اور کچھ علاقے مکمل طور پر بند رہے ۔ آخری خبریں آنے تک جلوس جنازہ جس میں ۱۵ ہزار سے زاءد مومنین و مومنات شریک ہیں ماڈل ٹاون قبرستان کی طرف رواں دواں ہے، شرکاء جلوس جنازہ ماتم کر رہے ہیں اور لبیک یاحسین اور خون کا بدلہ خون ہے کے نعرے بلند کر رہے ہیں۔ ابھی تک کسی بھی ناخشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button