پاکستان

حسینیت کی فتح،یزیدیت ناکام۔۔جامعہ پنجاب میں یوم حسین (ع) یکم فروری کو ہو گا

shiitenews imam hussainجامعہ پنجاب لاہور میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی عظیم الشان قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ’’یوم حسین علیہ السلام ‘‘ کا انعقاد یکم فروری کو جامعہ پنجاب لاہو میں کیا جائے گا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جامعہ پنجاب میں آج شام کو ہونے والے مذاکرات کے بعد یہ فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جامعہ

پنجاب لاہور میں یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد یکم فروری کے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔
شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور متحدہ طلباء محاز کے سابق مرکزی صدر ناصر شیرازی نے بتا یا ہے کہ آج جامعہ پنجاب میں ان کے شیخ الجامعہ اور ڈپارٹمنٹس کے چیئر پرسن کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں جس میں یہ طے پایا ہے کہ جامعہ پنجاب لاہور میں یوم امام حسین علیہ السلام کا انعقاد یکم فروری کو کیا جائے گا ۔
یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جامعہ پنجاب میں شیعہ طلباء کو یوم حسین علیہ السلام منعقد کرنے کے جرم میں نام نہاد اسلامی جماعت دہشت گرد گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گردوں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور پتھروں او ر لاٹھیوں سے نہ صرف تشدد بلکہ ’’یزید ملعون زندہ باد‘‘ اور حسین علیہ السلام کی شان میں گستاخانہ نعرے بھی لگائے تھے ۔
واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی گروہ دہشت گرد اسلامی جمعیت طلبہ کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے شیعہ طلباء پر بہیمانہ تشدد کرتے ہوئے درجنوں شیعہ طلباء کو زخمی کر دیا تھا جبکہ شیعہ طلباء جب علاج معالجہ کے لئے اسپتال پہنچے تو اسپتال میں ۳۰۰ جماعتی دہشت گردوں نے حملہ کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
تاہم تاریخ نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ بال�آخر یزیدملعون کے پیروکاروں دہشت گرد گروہ اسلامی جمعیت طلبہ کے دہشت گردوں کو شکست کا سامنا ہوا ہے اور حسینیت اور حسین علیہ السلام کے ماننے والوں کا سر فخر سے بلند ہو گیاہے۔
آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر ناصر عباس شیرازی نے طلباء سے اپیل کی ہے کہ وہ بڑی تعداد میںیوم حسین علیہ السلام کے اجتماع میں شریک ہوں اور باطل قوتوں کو سر نگوں کر دیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button