پاکستان

سانحہ خان پور:ملک بھر میں یوم سوگ،کراچی بھر میں احتجاجی مظاہرے

asif-mwmچہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر خان پور میں جلو سہائے عزاء پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے خلاف آج ملک بھر میں شیعہ ملی و قومی تنظیموں بشمول شیعہ علماء کونس،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن،اصغریہ آرگنائزیشن ،اصغریہ اسٹودنٹس

آرگنائزیشن سمیت دیگر تنظیموں نے آج جمعہ کو سانحہ خان پور کے خلاف یوم سوگ و یوم سیاہ مناتے ہوئے شہر کراچی میں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے کئے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ خوجہ مسجد کھارادر کے سامنے بعد نماز جمعہ کیا گیا جہاں پر سینکڑوں افراد نے شرکت کی ،جبکہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا نظر عباس تقوی،مولانا علی محمد نقوی ،مولانا جعفر سبحانی سمیت دیگر نے کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام حسینی برف خانہ ملیر پر جامعہ مسجد کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جہاں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا علی انور جعفری اور علی اوسط سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی ۔
شہر کی دیگر جامعہ مساجد کے باہر بھی آئی ایس او ،جعفریہ الائنس اور دیگر تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ کے تحت سانحہ خان پور کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔
شہر بھر میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ خانپور میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور قرار واقعی سزا دی جائے ۔
شیعہ علماء و رہنماؤں کا احتجاجی مظاہروں میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ خان پور میں پنجام حکومت ملوث ہے لہذٰ ا پنجاب حکومت فوری طور پر برطرف ہو جائے ،رہنماؤں نے مستقبل قریب میں درجنوں مقدمات اور شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوچ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی یزیدی سرغنہ ملک اسحاق کی ممکنہ رہائی کو پاکستان اور ملت جعفریہ کے خلاف کھلی سازش قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق ملعون کی قید میں مزید توسیع کرنے کی بجائے اسے رہا کئے جانے کے امکانات پاکستان کے خلاف سنگین سازش اور ملت جعفریہ پاکستان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے برابر ہے جبکہ اس اقدام سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت اپنے اقتدار کو بچانے کے لئے کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم دہشت گرد گروہوں کی سرپرستی میں مصروف عمل ہے او ر پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہے۔
مقررین کاکہنا تھا کہ ناصبی وہابی دہشت گرد درا صل اپنے غیر ملکی آقاؤں امریکہ،اسرائیل اور سعودی عرب سمیت بھارت کی ایماء پر بانی پاکستان کی اولادوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں تا کہ پاکستان کو سازشوں کا شکار کیا جائے ،رہنماؤں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر ملک بھر اور بالخصوص کراچی میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ نہ روکا گیا تو عوامی کے غم و غصہ کا سیلاب حکومت کو بہا لے جائے گا ،انہوں نے سختی سے مطالبہ کیا کہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس عزاء میں سیکورٹی کے انتظامات کو ٹھیک سے انجام نہ دینے پر پولیس انتظامیہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور سانحہ میں ملوث ناصبی یزیدی دہشت گردوں کو گرفتار کر کے قلع قمع کیا جائے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف زبردست نعرے بازی کرتے ہوئے شہادت سعادت اور شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات کے فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button