پاکستان

چہلم امام حسین علیہ السلام !!سندھ بھر میں پانچ ہزار امامیہ اسکاؤٹس سیکورٹی خدمات انجام دیں گے

shiitenews imami scoutچہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے سندھ بھر میں منعقدہ عزاداری کے اجتماعات کے انتظامات اور سیکورٹی کے لئے پانچ ہزار امامیہ اسکاؤٹس اپنی خدمات انجام دیں گے۔شیعت نیوز کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے امامیہ اسکاؤٹس سندھ کے صوبائی چیف اسکاؤٹ مصطفی حیدر نے بتایا ہے کہ چہلم امام حسین علیہ

السلام کے موقع پر سندھ بھر میں پان ہزار امامیہ اسکاؤٹس کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جو چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے منعقد ہونے والی مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء کے انتظامات اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کی سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔
امامیہ اسکاؤٹس کے صوبائی چیف اسکاؤٹس کاکہنا تھا کہ کراچی میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام میں انتظامات کے لئے ٢٠٠٠ امامیہ اسکاؤٹس پر مبنی دستہ تشکیل دے دیا گیا ہے جو کراچی کے اسسٹنٹ چیف اسکاؤٹ عباس حیدر کی سربراہی میں اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو انجام دے گا۔
ان کاکہنا تھا کہ آج سندھ بھر میں امامیہ اسکاؤٹس کی تمام تر ذمہ داریوں کو حتمی شکل دے دی گئی جبکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے مرکزی جلوسوں میں امامیہ اسکاؤٹس کے پانچ ہزار سے زائد امامیہ اسکاؤٹس موجود ہوں گے اور پولیس و رینجرز کی جانبسے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ تعاون کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button