پاکستان

حکومت جنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا فوری طور پر نوٹس لے، علامہ امین شہیدی

images 16امام بارگاہ قصر زینب س بھکر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دریا خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مخصوص حالات کسی بڑے خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں، کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور خونریزی قومی المیہ ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ دریا خان اور ڈیرہ اسماعیل خان کے مخصوص حالات کسی بڑے خطرے کی نشاندہی کر رہے ہیں، حکومت اور حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پرجنوبی پنجاب میں دہشتگردوں کی مشکوک سرگرمیوں کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امام بارگاہ قصر زینب س بھکر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ایم ڈبلیو ڈبلیو ایم بھکر کے ضلعی سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی بھی ان کے ہمراہ تھے، علامہ امین شہیدی نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والی ٹارگٹ کلنگ اور خونریزی ایک قومی المیہ ہے جس پر پوری پاکستانی قوم یک زبان ہو کر صدائے احتجاج بلند کر رہی ہے اور اس کی باز گشت بیرونی ممالک میں بھی سنائی دیتی ہے، انہوں نے کہا کہ شہدائے ملت جعفریہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کوئٹہ کی سرزمین پر 28 اکتوبر کو منعقد ہونے والی عظمت شہدا کانفرنس انشاءاللہ ملت اسلامیہ کی بیداری اور وحدت امت کا مظہر ثابت ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button