پاکستان

حکومت اور ایجنسیاں اپنے جرائم کو چھپانے کیلئے محب وطن تنظیم پر الزام تراشیوں سے باز رہیں،سید رحمن شاہ

shiitenews rehman shahامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید رحمن شاہ نے امریکہ کی منشا پر کراچی میں جاری دہشت گردی میں حکومت کی طرف سے آئی ۔ایس۔ او پاکستان کو ملوث کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایجنسیاں اپنے کالے جرائم کو چھپانے کے لیے محب وطن شہریوں اور تنظیموں پر الزام تراشی کر رہی ہیں انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ پاکستان بالخصوص

کراچی کو دہشت گردی کی لپیٹ میں

کون لایاہے ۔حکمران اور ایجنسیاں اپنے ذاتی مفادات کی خاطر پاکستان کو امریکہ اور اس کے حواریوں کی گود میں ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی۔ایس ۔او پاکستان نے ہمیشہ پاکستان کی سا لمیت و دفاع کے ایجنڈے پر کام کیا ہے انہوں نے کہا کہ 24ستمبر کو لاہور میں ہونے والی مرکزی کنونشن میںدفاع وطن کانفرنس کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں
کے محافظ ہیں سید رحمن شاہ نے کہا کہ اگر عدلیہ اپنی ذمہ داری ادا کرتی تو کراچی میں صورتِ حال اتنی کشیدہ نہ ہوتی مگر افسوس کہ عدلیہ کے افراد تعلق اور رشتے داریاں نبھانے میں مصروف ہیں ۔
واضح رہے کہ مورخہ انیس ستمبر کو روز نامہ ایکسپریس اسلام آباد ایڈیشن میں اسلام آباد کے ایک صحافی ضیا خان نے آئی ایس او پاکستان پر الزام عائد کر دیا تھا اور خبر میںلکھا تھا کہ کراچی میں جاری تارگٹ کلنگ میں ملوث سیاسی و مذہبی جماعتوں اور کالعدم جماعتوں کے ساتھ آئی ایس او کو بھی شامل تفتیش کیا جائے جس پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر نے متعصب صحافی کیجانب سے حب وطن اور طلبائ دوست تنظیم آئی ایس او پر تہمت اور جھوٹا الزام عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے اور ادارہ سے شدید احتجاج کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button