پاکستان

سانحہ مستونگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ اور دیگر شہروںمیں احتجاجی ماتمی جلوس گھوٹکی میں شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان

 shiitenewsEhtijajمستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کے خلاف کراچی، ملتان اور کوئٹہ میں مظاہرے کئے گئے ،کراچی میں سولجر بازاراور ملیر  کے مختلف علاقوں میں مشتعل افراد نے دکانیں بند کرا دیں اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی مظاہرین نے سانحہ مستونگ کے دوران دو درجن سے زائد زائرین کی شہادت پر حکومت اور دہشت گردوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ کوئٹہ میں مستونگ میں بس پر فائرنگ

سے شہید ہونے والے افرادکے

ورثا نےاحتجاجی مظاہرہ کیا۔ملتان سے ،لنے والی اطلاعات کے مطابق میں سانحہ مستونگ کی اطلاع ملتے ہی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور مجلس وحدت مسلمین کے سینکڑوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے سانحہ مستونگ کے خلاف چنگی نمبر 6 پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردیا، مظاہرین نے سانحہ مستونگ کے خلاف نعرے بازی کی اور سفاک دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے شعبہ تعلیم کے مرکزی سیکرٹری یافث نوید ہاشمی اور ا،امیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے راہنما تجمل حسین نے خطاب کیا ۔ ادھر مجلس وحدت مسلمین ضلع گھوٹکی کے راہنمائوں نے بھی سانحہ مستونگ کے خلاف اکیس ستمبر بروز بدھ پورے شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین منڈی بہائولدین کے عہدیداروں اوردیگر شیعہ رہنمائوں نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ کوئٹہ مستونگ میں زائرین کی بس پر فائرنگ کرنے والے اسلام اور ملک دشمن ہیں ،یہ سوچی سمجھی سازش کے تحت شیعہ سنی کو آپس میںلڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کوئٹہ میں پے درپے ہونے والے ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے اور اس میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔اس حکومت کو فوری طورپر مستعفی ہوجاناچاہئے ۔کوئٹہ میں ایک ماہ کے دوران یہ تیسرابڑاسانحہ رونما ہواکہ زائرین کو شہید کیاگیا۔اور کسی ایک واقعہ کے ملزمان کو بھی تاحال بے نقاب نہیں کیاجاسکا اورنہ انہیں سزادی جاسکی ہے۔جس سے عوام میں عدم تحفظ اور حکومت پر اعتماد ختم ہوتاجارہاہے۔شیعہ رہنمائوں کا کہناتھاکہ سانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے 29زائرین سمیت دیگرشہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ہماری امن کی خواہش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔اگرحکومت نے ایسے سفاک ملزمان کے خلاف کارروائی نہ کی تو احتجاج کرنے پر مجبورہونگے۔جمعتہ المبارک کے دن نماز جمعہ کے بعد ضلع بھرمیں پرامن مظاہرے کیے جائیںگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button