پانچ اگست ،23ویں برسی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رح

علامہ شہید عارف حسین الحسینی (رح) اتحاد ام کے داعی اور علمبردار تھے،عالمی استعمار امریکا و اسرائیل کے ایجنٹوں نے علامہ عارف حسینی شہید کر کے پاکستان کو ایک عظیم فرزند اسلام سے محروم کر دیا،عاشقان شہید حسینی اتحاد و اخوت کے علم کو بلند رکھیں گے اور افکار شہید عارف حسینی کو فراموش نہیں ہوے دیں گے۔علمائے کرا م اور مقررین کا مجالس اور سیمینارز سے خطابمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر چہ شہید قائد کو ہم سے بچھڑے 23برس ہو چکے ہیں لیکن عاشقان شہید آج بھی شہید قائد سے تجدید عہد کرتے ہیں کہ شہید کے مشن کو ناکام نہیںہونے دیں گے اور اتحاد بین المسلمین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ تک پیش کر دیں گے،مقررین کاکہنا تھا کہ شہید قائد کی شہادت سے پاکستان ایک عظیم قیادت اور اسلام اپنے ایک عظیم فرزندسے محروم ہوا تاہم علامہ عارف حسین الحسینی کے پیروکار اور جانثار اس عزم کے ساتھ مشن کو لے کر چل رہے ہیں کہ سر زمین پاکستان پر امریکی وصہیونی ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔واضح رہے کہ برسی کے پروگرامات میں شہر بھر کے مشہور و معروف نوحہ خوانوں اور منقبت خوانوں نے اپنا کلام پیش کیا۔
شہید قائد علامہ عارف حسینی الحسینی کی 23ویں برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع ہفتے کے روز رضویہ لان ناظم آباد میں منعقد ہو گا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور مولانا غلام شبیر بخاری خطاب فرمائیں گے۔








